ابھرتی ماڈل انامیکہ ڈوبے کی پراسرار ہلاکت معمہ بن گئی

ابھرتی ماڈل انامیکہ ڈوبے کی ہراسرار ہلاکت معمہ بن گئی

 ابھرتی ماڈل انامیکہ ڈوبے کی پراسرار ہلاکت معمہ بن گئی

ممبئی: انامیکہ ڈوبے کی عمر 23 برس تھی، وہ مغرب وسطی بھارت کی فیشن وٹی وی انڈسٹری میں ابھرتی ہوئی ماڈل تھیں، مگر وہ مستقل طور پر کسی نوکری کی تلاش میں تھیں۔انامیکہ ڈوبے 10 مئی کو گھر سے نوکری کی تلاش میں جانے کا کہہ کے نکلی تھی، مگر اس کے گھر والوں کو 2 دن بعد انامیکہ کے دوستوں نے ہسپتال سے فون کرکے لاش لے جانے کو کہا۔انامیکہ ڈوبے گھر سے نکلنے کے بعد اپنے دوست دھیرج شرما کے فلیٹ پر پہنچی، جہاں ان کے مزید 2 دوست بھی موجود تھے۔ماڈل انامیکہ ڈوبے کو دھیرج شرما اور ان کے دوستوں نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دوران علاج چل بسیں۔


ماڈل کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل ایک پولیس عہدیدار کے مطابق لڑکی اور تینوں لڑکے رات کا کھانا ایک ساتھ کھانے کے بعد ایک ہی کمرے میں سوئے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق لڑکوں سے ابتدائی پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ انامیکہ ڈوبے صبح 8 بجے اٹھیں، اور واش روم گئیں، تو انہوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کی، بعد ازاں سب لڑکے اپنے دفتر چلے گئے۔