اقوام متحدہ رمضان سے قبل یمن میں جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے

اقوام متحدہ رمضان سے قبل یمن میں جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے

یمن:  یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے ایک مرتبہ پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ اقوام متحدہ ماہِ رمضان سے قبل یمن میں ایسی جنگ بندی کی تجویز کیلئے کوشاں ہے جو یمنی فریقوں کے مابین امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی راہ ہموار کر دے۔

انہوں نے یہ بات قطر میں 17 ویں دوحہ فورم کے ضمن میں ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ سیشن "سیاسی بحرانات اور مشرق وسطی کے استحکام پر اس کے اثرات" کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے گذشتہ روز بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر المخلافی نے "بحرین اور یمن کے داخلی معاملات میں ایرانی مداخلت" روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مصنف کے بارے میں