مریکا کی ایک اور ایئرلائن کی جانب سےمسافروں سےمبینہ بدسلوکی

 مریکا کی ایک اور ایئرلائن کی جانب سےمسافروں سےمبینہ بدسلوکی

نیویارک:  امریکا کی ایک اور ایئرلائن ”جیٹ بلیو“ کی جانب سے مسافروں سے مبینہ بدسلوکی اور انہیں جہاز سے اتارے جانے کا واقعہ سامنے آیا.نیویارک سے لاس ویگاس جانےوالی پروا ز سے ایک سیاہ فام خاتون، ان کے شوہر اور دو بچوں کو اتاردیاگیا۔

رپورٹس کے مطابق تنازع کی وجہ سالگرہ کا کیک تھا ،جسے مسافر اپنے ہینڈکیری کے ساتھ جہاز میں لائے تھے۔متاثرہ خاندان کےمطابق جہاز کے عملے نے ”کریم کیک “ کوسیکورٹی رسک قراردیا۔

دوسری جانب ایئرلائن حکام نے دعویٰ کیاکہ مذکورہ خاندان نے ’کریمی کیک ‘ کو مخصوص جگہ رکھنے سے انکار کیا تھا اور جہاز کے عملے کو برابھلا کہا تھا.

مصنف کے بارے میں