نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کا اجلاس طلب

نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کا اجلاس طلب
کیپشن: پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا۔  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس کراچی میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں شرکت کے لیے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان اور دیگر قیادت اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئی۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا بیانیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے، نواز شریف

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نگراں وزیراعظم سے متعلق پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اجلاس کے دوران نگراں وزیراعظم کے ناموں پر غور ہو گا جس کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں