استنبول ایئرپورٹ پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

استنبول ایئرپورٹ پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
کیپشن: Image by The SUN

استنبول :پاکستان کے دوست مسلمان ملک ترکی کے استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے،تاہم مسافروں کی خوش قسمتی سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی وی نے بھی اذان نشر کرنا بند کر دی ،رمضان میں ہر چینل پانچ وقت کی اذان نشر کرے گا:اسلام آبا دہائیکورٹ

 222 افراد جن میں کریو کے سولہ افراد بھی شامل تھے محفوظ رہے...Imagy by The Sun

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول ائیرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ترکی ائیرلائن کا مسافر بردار طیارہ ابھی ہوائی اڈے پر اترا ہی تھا کہ پیچھے سے آنے والے جنوبی کوریا کا جہاز قریب سے گزرتے ہوئے ترکی ائیرلائن کے طیارے کی دم سے ٹکرا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف خصوصی طیارے سے امریکا روانہ

ترک حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے...Imagy by Th Sun

حادثے کے باعث طیارے کی دم الگ ہوگئی تاہم جہاز میں سوار 222 افراد جن میں کریو کے سولہ افراد بھی شامل تھے محفوظ رہے۔ترک حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بارے جلد ہی رپورٹ جاری کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف، بانی متحدہ سے زیادہ خطرناک ہیں: طاہرالقادری

f473cdb71a065dc6fac9840c1a1edaab ad2bf80b3204f68f3ecee9126accaf76