اپوزیشن نے وزیراعظم کا ایوان میں وضاحتی بیان مسترد کر دیا

اپوزیشن نے وزیراعظم کا ایوان میں وضاحتی بیان مسترد کر دیا
کیپشن: نواز شریف کی حمایت میں وضاحتی بیان پر اپوزیشن ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔۔۔۔فوٹو/بشکریہ اے پی پی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعظم کا ایوان میں وضاحتی بیان مسترد کر دیا۔ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے نواز شریف کی حمایت میں وضاحتی بیان پر اپوزیشن ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹ میں درد کی بات کی اس پر واک آؤٹ کرتے ہیں۔

اعجاز جاکھرانی کے بیان پر وزیراعظم نے کھڑے ہو کر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے الزام نہیں لگایا بلکہ یہ کہا کہ جس کے پیٹ میں درد ہے بات کر لے۔ روز روز کے تماشے مت لگائیں ملک کو چلنے دیں جس کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 12 مئی کیس، وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
 

دوسری جانب نواز شریف کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبائی وزیر شاہ فرمان نے قرارداد جمع کرا دی۔

قرار داد کے متن کے مطابق نواز شریف کے بیانات ملکی مفاد اور سالمیت کو نقصان پہنچاتے ہیں لہذا نواز شریف کے بیانات کی نشر و اشاعت پر پابندی لگائی جائے کیونکہ ان کے بیانات غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈان لیکس معاملے پر پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی:مریم نواز

واضح رہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج اپنے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ نواز شریف کے بیان پر تنقید کرنے والوں نے خبر نہیں پڑھی۔ بھارتی اخبارات نے اپنے مقاصد کے لیے انٹرویو کو اچھالا اورہماری بدقسمتی ہے کہ بھارتی میڈیا پر جو کچھ چلا اس پر سارا معاملہ کھڑا کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں