سرل المیڈا نے خصوصی طیارے کی خبریں مسترد کردیں،نواز شریف کے ساتھ تصویر بارے بھی بتادیا

سرل المیڈا نے خصوصی طیارے کی خبریں مسترد کردیں،نواز شریف کے ساتھ تصویر بارے بھی بتادیا
کیپشن: \' انہیں سری پائے پیش کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے شکایت کی کہ وہ یہ نہیں کھاتے\'۔۔۔تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:ڈان لیکس کے بعد شہرت پانے والے صحافی سرل المیڈا جو کہ ان دنوں ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم کے متنازعہ انٹرویو کرنے اور خصوصی پروٹول کے ذریعے ملتان پہنچنے کے معاملے پر سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں کی گزشتہ دن نواز شریف کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی جس پر مختلف قسم کی چہ میگوئیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا بیانیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے ،میں بھی اسے مسترد کرتا ہوں:نواز شریف

تاہم سر ل المیڈا نے میاں نواز شریف کی کے ساتھ تصویر پر پہلی مرتبہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے مسکرانے کی وجہ بتادی ہے۔سرل المیڈا نے اس تصویر کے بارے لکھا کہ ’یقین کریں کہ اس وقت جب کسی نے انہیں سری پائے پیش کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے شکایت کی کہ وہ یہ نہیں کھاتے لیکن ہر کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ کھاتے ہیں۔۔۔ آپ کو بھی اس بات پر مسکرا نا پڑے گا؟‘۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف، بانی متحدہ سے زیادہ خطرناک ہیں: طاہرالقادری

f151548ccf00c738c07e971258e1be94

ایک اور پیغام میں سرل المیڈا نے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان جانے اور انٹرویو کرنے بارے تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یقینا ’خصوصی طیارے ‘ کا پلان ’اس ‘کا تھا۔پلان کے مطابق مجھے بتایا گیا تھا کہ آپ نے ایئرپورٹ پر جانا ہے اور وہاں ان سے ملاقات کرنی ہے۔خط سکیورٹی کا معاملہ ہے اور اس کے بارے سکیورٹی سے متعلقہ افراد سے ہی پوچھا جائے؟آخر میں ،میں ایئرپورٹ پر نہیں گیا ،ان (نواز شریف ) سے وہاں پر ملاقات نہیں کی بلکہ کسی اور جگہ انٹرویو کیا۔

یہ بھی پڑھیں:'جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اس کیخلاف غداری کی باتیں ہو رہی ہیں'

4ac5e8b4253add4a635b7fa44b1c15d5

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں سر المیڈا نے لکھا کہ انٹرویو کی ٹائمنگ بدقسمتی کا معاملہ تھا ،کیونکہ میں پہلے ہی ملتان میں جنوبی پنجاب سے متعلق ایک سٹوری کی تلاش میں موجود تھا اور وہاں مجھے پتہ چلا کہ نواز شریف کا جلسہ اگلے دن ہے اور ان سے انٹرویو کیلئے پہنچ گیا۔انہو ں کہا کہ وہ واضح طور پر بولنا اور سننا چاہتے ۔۔۔مجھے خوشی ہے کہ میں اس وقت وہاں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈان لیکس معاملے پر پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی:مریم نواز

36d9de8bb51aa445aae0d1d17254f8ea 00b66bf378a0857fe7be27ee7cc12c71