نواز شریف کا بیان پاکستان کو پابندیوں کی طرف لے کر جاتا ہے: فواد چوہدری

نواز شریف کا بیان پاکستان کو پابندیوں کی طرف لے کر جاتا ہے: فواد چوہدری
کیپشن: فواد چوہدری پریس کانفرنس، فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت کسی بھی شخص کی پہلی وفاداری ریاست کے ساتھ ہے، نواز شریف کو یہ معلوم نہیں کہ ان کے اثاثے کیسے بنے، ان کے بچوں کے 16 اکاﺅنٹس میں 300 ارب روپیہ کیسے آیا، البتہ یہ ان کو معلوم ہے کہ ہندوستان میں دہشت گردی کیسے ہوئی؟

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت کسی بھی شخص کی پہلی وفاداری ریاست کے ساتھ ہے، اس لحاظ سے پہلی وفاداری ریاست کے ساتھ ہے چاہے ہم کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں، بدقسمتی سے نواز شریف کو یہ معلوم نہیں کہ ان کے اثاثے کیسے بنے، ان کے بچوں کے 16اکاﺅنٹس میں 300ارب روپیہ کیسے آیا، انہوں نے ایون فیلڈ میں پراپرٹی کیسے خریدی، یہ ان کو معلوم نہیں ہے، البتہ یہ ان کو معلوم ہے کہ ہندوستان میں دہشت گردی کیسے ہوئی؟

یہ خبر بھی پڑھیں: طبی ماہرین نے دل کی بیماری اور پٹھوں کی کمزوری کا آسان علاج بتا دیا
 انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس سے پہلے بھی یہ باتیں کر چکے ہیں، سہیل وڑائچ نے اپنی کتاب غدار کون میں لکھا ہے کہ 1993 میں جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو انہوں نے کہا کہ ممبئی حملے پاکستان نے کروائے، ان فقروں کو بعد میں ہٹوا دیا گیا، نواز شریف نے کارگل کے معاملے پر پاکستان کی پیٹھ پر خنجر گھونپا، نواز شریف کو کارگل کا دکھ ہے، کیا ہمیں سیاہ چن کا دکھ نہیں ہے، کیا یہ ہمارا علاقہ نہیں تھا جہاں ہندوستان رات کو آ کر بیٹھ گیا تھا، کارگل آپریشن کی منظوری خود نواز شریف نے دی تھی، انڈین حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو پاکستان میں پکڑا گیا، اگر پاکستان کا حاضر سروس آفیسر ہندوستان میں پکڑا جاتا تو کیا ہندوستان کا وہی رد عمل ہوتا جو نواز شریف کا ہے، کلھبوشن کراچی میں شیعہ سنی فساد پلان کر ہا تھا، کلبھوشن کوئٹہ میں (بی ایل اے) کو اسلحہ کی فراہمی میں ملوث تھا، کلبھوشن نے پاکستان ایران بارڈر پر اسلحہ سپلائی کا نیٹ ورک بنا رکھا تھا، یہ نیٹ ورک کراچی تک پھیلا ہوا تھا لیکن نواز شریف اب بھی کلبھوشن کو دہشت گرد قرار دینے کو تیار نہیں ہے، نواز شریف کلبھوشن یادیو کو جاسوس کہتے ہیں دہشت گرد نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آب زم زم سے متعلق اہم خبر، خادم حرمین شریفین نے نوٹس لے لیا
 فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اپنی پریس کانفرنس میں مطالبہ کر چکے ہیں کہ نواز شریف کے بچوں کے کاروباری تعلق کی تحقیقات ہونی چاہیے، نواز شریف بھارتی لابی کے ساتھ اتنے جڑے کیوں ہوئے ہیں، نیب کی جانب سے نواز شریف کو نوٹس دیا گیا کہ انہوں نے پیسے ہندوستان بھیجے، ہمیں معلوم نہیں ہے کہ نوٹس درست ہے کہ نہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپنا نمک بھی ہلال کرنا چاہتے ہیں، کمال ہے کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی ان کو آرٹیکل 5 یاد نہیں، شاہد خاقان عباسی ریاست سے زیادہ خود کو نواز شریف کا وفادار ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، حالانکہ شاہد خاقان عباسی کو عزت پاکستان کی ریاست نے دی ہے، نواز شریف کو بھی عزت پاکستان کی ریاست نے دی ہے، نواز شریف 3مرتبہ وزیراعظم رہے اور وہ چار سال وزیراعظم کے ساتھ وزیر خارجہ بھی رہے، جب کرپشن کے الزام میں اترے تو یہ کہیں کہ کمیشن بنایا جائے، اس کا مطلب ہے کہ وہ یا تو بہت نااہل ہیں یا وہ معاملات کو کہیں اور لے جانا چاہتے ہیں۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں