سعودی عرب میں پہلا روزہ 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگا

سعودی عرب میں پہلا روزہ 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگا
کیپشن: رمضان المبارک کا چاند، فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آج 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اسلیے اب پہلا روزہ 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام الناس کھلی آنکھ یا خصوصی آلات سے چاند نظر آنے کی شہادت سپریم کورٹ میں رجسٹر کرائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: طبی ماہرین نے دل کی بیماری اور پٹھوں کی کمزوری کا آسان علاج بتا دیا
 سپریم کورٹ کی جانب سے چاند دیکھنے سے متعلق رویت ہلال کی نجی کمیٹیوں کو بھی تعاون کی ہدایت کی گئی تھی۔ سعودی عرب میں آج چاند کی رویت سے متعلق مختلف رائے سامنے آ رہی تھی۔ چاند کی شہادتیں ملنے کے بعد سپریم کورٹ نے ماہ رمضان المبارک کا اعلان کرنا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آب زم زم سے متعلق اہم خبر، خادم حرمین شریفین نے نوٹس لے لیا
 
     نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں