اورنج لائن ٹرین سے متعلق لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

اورنج لائن ٹرین سے متعلق لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

لاہور : لاہور اورنج لائن ٹرین کے ٹیسٹ رن کی تاریخ تبدیل ہو گئی، 17 مئی کے بجائے ٹیسٹ رن بدھ 16 مئی کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کے لئے 17مئی کی تاریخ رکھی گئی تھی مگر رمضان المبارک کے پیش نظر اب تاریخ ایک روز پہلے کردی گئی، اب اورنج لائن ٹرین بدھ کو چلے گی۔ آزمائشی سروس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف چینی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ ڈیرہ گجراں سے لکشمی سٹیشن تک سفر کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پہلا روزہ 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگا
 مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور کنٹریکٹر کمپنی کے نمائندے اس موقع پر موجود ہونگے۔ ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئرز وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹرین کی تعمیر پر بریفنگ دیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: بدقسمتی نے محمد عامر کا دامن تھام لیا، امیدیں حسرت میں بدل گئیں
 
 

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں