پی سی بی نے شاداب خان کو ورلڈ کپ کے لیے کلیئر قرار دیدیا

پی سی بی نے شاداب خان کو ورلڈ کپ کے لیے کلیئر قرار دیدیا
کیپشن: image by facebook

 لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سپن بائولر شاداب خان کو ورلڈ کپ کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی سپن بائولر شاداب خان گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے ان کے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کھیلنے پر سوالات کھڑے ہوگئے تھے۔

اب کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ قومی سپن بائولر شاداب خان قومی ٹیم کے لیے میگا ایونٹ میں خدمات انجام دیں گے۔

اس سے قبل یہ افواہیں گرم تھیں کہ دورہ انگلینڈ سے نظر انداز ہونے والا کھلاڑی ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے گا ۔