سوڈان، فریقین میں 3 سال کی عبوری حکومت کی تشکیل پر اتفاق

سوڈان، فریقین میں 3 سال کی عبوری حکومت کی تشکیل پر اتفاق
کیپشن: photo credit ..breaking news official facebook page

خرطوم : سوڈان کی فوجی کونسل اور انقلابیوں کی عوامی کونسل کے دررمیان اس امر پر اتفاق ہو گیا ہے کہ عبوری حکومت کی مدت 3سال ہوگی اور اختیارت کا مرکز عبوری مدت کے کے لئے تشکیل دی جانے والی کابینہ ہوگی۔

سوڈان کی عبوری کونسل کے رکن یاسر العطا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عبوری کونسل کی بھرپور کوشش ہوگی کہ پہلے 6ماہ میں متفقہ آئینی فارمولا وضع کیا جائے اور پورے سوڈان میں جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔