عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کرلی گئی

عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کرلی گئی

لاہور:پاکستان تحریک انصارف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔


ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے گرفتار کئے گئے عبدالعلیم خان کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت دی گئی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔نیب نے عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آفشور کمپنی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

علیم خان نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔