اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مزید مہنگا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مزید مہنگا

کراچی :آئی ایم ایف سے قرضہ کی منظور ی اورمعاہدے کے بعد عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ حکومت کو بھی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر مسلسل تنقید کا سامنا ہے تاہم اب ڈالر بھی اوپن مارکیٹ میں پرواز کر رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 146 روپے کا فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں اس کی قیمت مستحکم ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 141 روپے 39 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔