ڈاکٹر سلمان شاہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اکنامک افیئرز مقرر

ڈاکٹر سلمان شاہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اکنامک افیئرز مقرر
کیپشن: ڈاکٹر سلمان شاہ سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت میں مشیر خزانہ رہ چکے ہیں۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: پنجاب حکومت نے سلمان شاہ کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سلمان شاہ اکنامک افیئرز اور منصوبہ بندی کے مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو فوری ذمہ داریاں سنبھالنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر سلمان شاہ سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت میں مشیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے خزانہ اکرم چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئرمین لگانے کی پیشکش کی گئی جس پر انہوں نے معذرت کر لی۔