علیم خان نے حکومت سے نیب قوانین میں تبدیلی کی اپیل کر دی

علیم خان نے حکومت سے نیب قوانین میں تبدیلی کی اپیل کر دی
کیپشن: Image Source: Aleem Khan Official Twitter Account

لاہور :تفتیش مکمل نہ ہونے سے پہلے جیل میں ڈال دینابڑاظلم ہے، علیم خان نے حکومت سے نیب قوانین میں تبدیلی کی اپیل کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق ، سابق سینیروزیرپنجاب علیم خان نے پنجاب اسمبلی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگران پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیا ر کر لیں گے۔

سابق وزیر نے کہا کہ نیب پہلے تفتیش کرے اگرکوئی مجرم لگے تواس کو ضرورپکڑیں لیکن پہلے جیل میں ڈالناپھرسوچنا کہ اس پر کیس کو ن سا ڈالا جائے یہ سراسر ظلم ہے، میرے خلاف سازش کرنےوالوں سے اللہ حساب لے گا۔

علیم خان نے کہا کہ جب تک تفتیش مکمل نہ ہوتب تک جیل میں ڈال دینابڑاظلم ہے جوجیل میں ہوتاہے اس پر اور اس کی فیملی پرکیاگزرتی ہے یہ وہی جانتاہے حکومت سے اپیل کروں گا کہ نیب کے قوانین کودیکھاجائے۔