امریکہ ایران حالیہ کشیدگی پر پاکستان فریق نہیں بنے گا: شاہ محمود قریشی

امریکہ ایران حالیہ کشیدگی پر پاکستان فریق نہیں بنے گا: شاہ محمود قریشی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر پاکستان کسی کا فریق نہیں بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی میں پاکستان غیرجانبداری کا مظاہرہ کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، ہماری ترجیح ہے کہ تمام معاملات کو بات چیت سے حل کیا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے ایران سمیت مشرق وسطیٰ سے برادرانہ تعلقات ہیں ، امریکہ سے بھی اچھے تعلقات ہیں ۔