امریکہ : تیل کے ذخائر میں اضافے کے بعد قیمتوں میں کمی

امریکہ : تیل کے ذخائر میں اضافے کے بعد قیمتوں میں کمی
کیپشن: image by facebook

نیویارک : امریکہ میں خام آئل کی کھپت میں اضافے کے بعد تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی آنا شروع ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں خام تیل کی کھپت میں اضافے کے ساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال اسی طرح قائم ہے ۔

امریکہ کی جانب سے ایران پر تیل کی برآمدات میں پابندیوں کے بعد سے خطے میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے یہاں تک کے امریکہ میں بھی قیمتیں حیران کن حد تک بڑھ گئی ہیں ۔

اب امریکہ میں تیل کے ذخائر میں اضافے کے بعد سے خام تیل کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو گئی ہیں ۔