ملک قومی اداروں کی تنظیم نو کے بعد استحکام حاصل کر سکتا ہے،فواد چوہدری

ملک قومی اداروں کی تنظیم نو کے بعد استحکام حاصل کر سکتا ہے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک قومی اداروں کی تنظیم نو کے بعد استحکام حاصل کر سکتا ہے،وزارت سائنس ٹیکنالوجی کامیابی کے ساتھ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی آلات کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پر تحقیق کے بارے میں پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جانی چاہئے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے زرعی ٹیکنالوجی پر مبنی دو آزمائشی منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جن میں اشیا کی تیاری کیلئے ایگری کلچر میکنزم کمپلیکس اور ایگری کلچر ماینٹرنگ کا منصوبہ شامل ہیں ان منصوبوں کا مقصد ملک کے زرعی شعبے میں جدت لانا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے ملک بھر خصوصا دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے جلد مختلف منصوبے شروع کرے گی جہاں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں طلبا کو انٹرنیٹ کے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سکولوں کیلئے بھی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے.