ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس سے ہمیشہ کےلئے امر ہو جاﺅں ‘ ماریہ واسطی

ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس سے ہمیشہ کےلئے امر ہو جاﺅں ‘ ماریہ واسطی

لاہور:نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ اپنی اداکاری کے ذریعے ایسے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوں یاد  رکھیں ،میں آج بھی ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس سے ہمیشہ کے لئے امر ہو جاﺅں ۔ 

ماریہ واسطی نے کہا کہ میری خوش قسمت رہی کہ مجھے لاہور پی ٹی وی سے اچھے پروڈیوسرز کاساتھ ملا اور ان کی رہنمائی اور سرپرستی نے مجھے نیا حوصلہ اور ولولہ دیا اور میں نے انتہائی کم وقت میں مقبولیت حاصل کی ۔

انہوں نے کہا کہ میں شوبز میں آج بھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہوں اور ایک بہتری کردار کی تلاش میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نئی آنے والی اداکاراﺅں سے یہی کہوں گی وہ نام بنانے میں جلدبازی کے بجائے  صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور صرف محنت کو اپنا شعار بنائیں ۔