کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج جب اسٹاک مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33ہزار804 پر تھا اور کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کار کافی متحرک دکھائی دیئے۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارشروع ہونے کے30 منٹ بعد ہی انڈیکس میں 190 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا تاہم اس کے بعد کچھ دیر کیلئے مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی جب انڈیکس 160 پوائنٹس نیچے آیا۔انڈیکس204 پوائنٹس کے اضافے سے34 ہزار9 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور45,902,206 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت2,164,187,762 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 111 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔بدھ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں90 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بدھ کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33 ہزار603 پر تھا۔ منگل کے روز کاروباور کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور100انڈیکس 319 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں صرف16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر منفی رحجان رہا اور پانچ روز میں انڈیکس8 سو سے زائد پوائنٹس نیچے آیا تھا۔