پی آئی اے کی پرواز سے متعلق غلط اعلان نے مسافروں کو پریشان کر دیا

پی آئی اے کی پرواز سے متعلق غلط اعلان نے مسافروں کو پریشان کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: گلگت ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ویجی لینس انچارج کے پرواز سے متعلق غلط اعلان نے مسافروں کو پریشان کر کے رکھ دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق گلگت سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے واپس کر دیا گیا تاہم چند لمحوں بعد اعلان کیا گیا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 607 کا رخ دوبارہ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ پی آئی اے عملے نے فلائٹ سے متعلق کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا تو کنٹرول ٹاور نے پرواز معمول کے مطابق تھوڑی دیر میں لینڈ کرنے کا کہا۔
کنٹرول ٹاور کی ہدایات سن کر پی آئی اے عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور مسافروں کو پارکنگ سے واپس لانا پڑا جبکہ اس موقع پر مسافروں کو وضاحت بھی پیش کی گئی لیکن غلط بیانی سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ویجی لنس انچارج سے متعلق ایئرپورٹ کو شکایت کی گئی جس پر ایئرپورٹ منیجر نے ویجی لینس انچارج کومعطل کرتے ہوئے تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔