اسرائیلی طیاروں کی بمباری ، میڈیا ہاؤسز سمیت کئی عمارتیں گرکر تباہ

اسرائیلی طیاروں کی بمباری ، میڈیا ہاؤسز سمیت کئی عمارتیں گرکر تباہ
سورس: file photo

غزہ ، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے جنگی جرائم مسلسل جاری ، اسرائیلی طیاروں نے  میڈیا ہاؤسز اورکثیرالمنزلہ اپارٹمنٹس کو نشانہ بنا کر زمین بوس کردیا ۔ 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملے میں ایک اور اہم عمارت کو ‏نشانہ بنایا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا اداروں کے دفاتر پر میزائل داغے گئے۔ 4 میزائل لگنے کے ‏بعد غزہ کا کئی منزلہ الجلاٹاور زمین بوس ہوگیا۔ الجلاٹاور میں الجزیرہ سمیت کئی میڈیا ہاؤسز کے ‏دفاتر تھے۔

 اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں ‏گذشتہ 6 روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے ، جن میں 39 بچے شامل ‏ہیں۔
‏غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی ‏فورسز کے حملوں میں 950 فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ‏ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں واقع القدس اور شیخ جراح میں فلسطینی ‏شہری آبادی پر حملے کئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر اپنی فوجیں اکٹھا کرنے کے بعد زمینی آپریشن کا آغاز ‏کردیا ، آپریشن میں اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر ٹینکوں اور بھاری اسلحے سے گولہ باری ‏کی، جس کی باعث سینکڑوں فلسطینی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔