مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی بمباری کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے

مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی بمباری کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے
سورس:   file photo

غزہ ، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند ہونے لگی 

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور حملوں کے  کیخلاف پاکستان ،برطانیہ، اسپین، جرمنی، فرانس ، آسٹریلیا، قطر و دیگر ممالک میں مظاہرے کیےگئے۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ کئی سالوں سے خاموش رہ لیے اب فلسطینیوں کے دفاع اور ان کے لیے بولنے کا وقت آگیاہے۔

مجلس وحدت المسلمین کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں پر اسرائیلی حکومت کے مظالم کے خلاف کیا گیا۔

 مظاہرے میں ایم کیوایم اور جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی بمباری کا نوٹس لے، مسلم اُمّہ بھی فلسطینی عوام کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے، اسرائیلی حکومت نے رمضان اور عید کے مقدس ایام میں فلسطینیوں پر بدترین مظالم ڈھائے جس کی مثال نہیں ملتی۔

لندن میں فلسطین کےحق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ فلسطینی پرچم تھامےمظاہرین Marble Arch  پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانےکی جانب مارچ کیا۔جبکہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطین کےحق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

جرمن دارالحکومت برلن میں بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پرامن مظاہرہ کیاگیا۔اسرائیل کےغزہ پرحملوں کے خلاف فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بھی مظاہرے ہوئے،  مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 بچوں سمیت 140 فلسطینی جاں بحق ہوچکےہیں جبکہ غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں میں 9 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔