سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

کینبرا: آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈ کرکٹر انڈریو سائمنڈز کی کار ٹاوئنزول کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جو سابق کرکٹر کیلئے جان لیوا ثابت ہوا ۔ 

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے اینڈریو سائمند کی کار حادثے میں ہلاکت گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ’ آسٹریلیا میں ایک کار حادثے میں اینڈریو سائمنڈز کی موت کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا ۔ ہم دونوں فیلڈ کے اندر اور باہر بہت اچھے تعلقات تھے۔ سائمنڈز کے اہل خانہ کے لیے دعائیں۔‘

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت افسوس ہوا‘۔

انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان اینڈریو سائمند کی موت کی خبر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سائمنڈ مجھے یہ خبر درست نہیں لگتی۔‘
https://twitter.com/MichaelVaughan/status/1525615288112369667?s=20&t=MtmZ-ykfndvW3PpxGXWHyQ
 

واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم  میں پیدا ہونے والے انڈریو سائمنڈز نے کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ انہوں  نے 1998 سے شروع ہونے والے اپنے کیرئیر میں  26  ٹیسٹ میچ، 198 ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جبکہ 2009 میں کیرئیر اختتام پذیر ہوا۔ 

سائمنڈ ز جارحانہ بیٹر، سپن باؤلر اور ایک زبردست فیلڈر تھے ۔ وہ دو بار ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی  ٹیم کا بھی حصہ تھے ۔

مصنف کے بارے میں