پشاور میں فائرنگ سے دو سکھ تاجر قتل

پشاور میں فائرنگ سے دو سکھ تاجر قتل

پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالخلافہ پشاور میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سکھ کمیونٹی کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے پشاور کے علاقے سربند میں مصالحے کی دکان چلانے والے  دو تاجروں  کو نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،  دونوں قتل ہونے والے تاجروں کا تعلق سکھ کمیونٹی سے ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح افراد کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ  لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

مصنف کے بارے میں