ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا: محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا: محکمہ موسمیات

لاہور: سورج سوا نیزے پر آگیا ،  ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔ لاہور  میں درجہ  حرارت 46  جبکہ  فیصل آباد میں درجہ حرارت 47 سے تجاوز کر جائے گا۔ محکمہ  موسمیات  نے  بہاولپور، ڈی جی خان ،سرگودھا ،ساہیوال میں پارہ اڑتالیس تک جانے کی پیشگوئی  کی ہے۔

سندھ میں  بھی گرمی حدوں کو چھو رہی ہے،  موہنجو داڑو، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت50سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پارہ 50تک جانے کی توقع ہے۔

طبی ماہرین نے گرمی کی شدید لہر کے باعث شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ضرورت کی صورت میں احتیاطی تدابیر کو اپنانے کا کہا ہے تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں