پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

لاہور:  پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال وائرس کا تیسرا کیس رپورٹ ہونے کے بعد  ماہرین صحت کے  لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک اور بچے میں پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا۔

وزیر  صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان میں پولیو وائرس کا خاتمہ نہ ہونا ایک بڑا مخمصہ ہے کیونکہ پولیو کیس کا سامنے آنا ملک کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ  بچوں کو عمر بھر کے فالج سے محفوظ بنانے کیلئے پولیو کے قطرے اور حفاظتی  ٹیکے لگوائیں۔

مصنف کے بارے میں