عمران خان کیلئے وی آئی پی پروٹوکول کی درخواست

عمران خان کیلئے وی آئی پی پروٹوکول کی درخواست

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے لئے ایئر پورٹ پر وی آئی پی پروٹوکول کی درخواست کر دی گئی ۔


ذرائع کے مطابق عمران خان کو ایئرپورٹ پر وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین سیکریٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کو خط لکھ دیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کو آمد اور روانگی کے لیےوہی  وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنے کی اجازت دی جائے جو وہ بطور وزیر اعظم استعمال کرتے تھے۔

خط  کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں، ان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنا گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔خط میں اے ایس ایف سے بھی عمران خان  کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں