عوام کے لیے خوشخبری ، پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان 

عوام کے لیے خوشخبری ، پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی ۔مہنگائی زیادہ ہے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے حق میں ہوں لیکن وزیر اعظم شہباز شریف پٹرول کی قیمت  بڑھانے کے حق میں نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اس وقت 75روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے ۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور گھی سستے فروخت ہورہے ہیں۔  پاکستان کی ایکسپورٹ 30 بلین ڈالرز کے قریب ہے۔  پاکستان میں اس وقت امپورٹ کی اسپیڈ 75بلین ڈالرز کی ہیں۔ 

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زرعی اجناس 8 بلین ڈالرز کی امپورٹ کی جارہی ہیں ۔2 بلین سے زائد کپاس امپورٹ کی جائے گی ۔ 

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات کر کے مہنگائی کو کنٹرول کرینگے اور پیٹرول کی قیمتیں ایڈجسٹ کرینگے۔ پی ٹی آئی رہنمائی کرے سوشل میڈیا کیسے چلتا ہے ؟ٹرانسفر پوسٹنگ پر پیسے کیسے لیتے ہیں لیکن ہمیں یہ نہ بتائیں کہ معیشت کیسے ٹھیک ہوگی.

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے لئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں، عمران خان کی پالیسی اور نااہلی کی وجہ سےملکی معیشت شدیدخسارےمیں ہے۔ کاٹن اور دوسری زرعی اجناس درآمد کریں گے، چینی سستی دے رہے ہیں، مزید سستی کرنے کا کہہ دیا۔ 4 بلین ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کریں گے۔ چینی درآمد کرنے کی ضرورت نہیں، اس سال 45 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔زراعت کو ٹھیک نہ کر سکے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مفتاح اسماعیل  نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں گندم اور کھاد افغانستان میں سمگل ہوئی۔ کورونا کے دوران امداد اور قرض ادائیگی کے التوا سے گزشتہ حکومت کو فوائد ملے مگر عوام تک منتقل نہیں کئے گئے۔

مصنف کے بارے میں