عمران خان کے بعد متبادل قیادت تیار ہے: شیخ رشید 

عمران خان کے بعد متبادل قیادت تیار ہے: شیخ رشید 
سورس: File

فیصل آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ  اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو مل سری لنکا بن جائے گا۔ عمران خان گرفتار ہوا تو متبادل قیادت تیار ہے۔

فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ دو ووٹوں کی حکومت ہے، جب بھی آنکھ کا اشارہ ہوا وہ ووٹ بھی ختم ہو جائیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے لوٹے سب سے مہنگے فروخت ہوئے ہیں، سیالکوٹ میں جو کچھ ہوا بہت برا ہوا، یہ منصوبہ کے تحت کیا گیا تھا۔ حالات ابتر اور خراب تر ہوتے جا رہے ہیں اس لیے 31 مئی سے پہلے نگران سیٹ اپ قائم کیا جائے۔

پی ڈی ایم کی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ ٹھس ہو گئے ہیں، چھ بلین ڈالر اپ کے ریزرو میں کمی ہوگئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پلاننگ کر کے گھنٹہ گھر میں ان کو مارا ہے۔ کل ہی فیصلہ کرنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا یا نہیں، 31 مئی تک ڈالر 200 تک چلا جائے گا۔ہمارا ملبہ بھی ان پر گر گیا ہے۔