عمران خان فوج کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتا تھا، اس کا نام بحران خان رکھتا ہوں: بلاول 

عمران خان فوج کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتا تھا، اس کا نام بحران خان رکھتا ہوں: بلاول 
سورس: File

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو بھی ٹائیگر فورس بنانا چاہتا تھا کہ فوج اور آئی ایس آئی اس کی غیرقانونی مدد کریں ۔  عمران خان چاہتا تھا تمام ادارے اس کی ٹائیگرفورس بن کر کام کریں۔ 

کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب نے محنت کی اور اداروں کو متنازعہ ہونے سے بچایا اور سلیکٹڈ کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا ۔ عمران خان کسی ادارے کو طاقتور دیکھنا نہیں چاہتاتھا۔  عمران خان نے میڈیاکی آزادی کا گلاگھونٹنے کی کوشش کی۔ 

عمران خان نے ملک میں ہر شعبے میں بحران پیدا کردیے اب میں اس سلیکٹڈ کا نام بحران خان رکھتا ہوں۔  یہ سلیکٹڈ اداروں کو تباہ کرتااور عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلتا رہا۔  یہ سلیکٹڈآئین اور 18ویں ترمیم پر حملے کرتا رہا۔ کہا تھا اگرآئین اور 18ویں ترمیم پر حملہ کریں گےتو لات مار کر سلیکٹڈ حکومت گرادیں گے۔  ہم نے کہا تھاآئین اور 18ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنےدیں گے۔

مصنف کے بارے میں