پنجاب حکومت کے کہنے پر 70 روپے چینی نہیں دیں گے: شوگر ملز ڈٹ گئیں 

پنجاب حکومت کے کہنے پر 70 روپے چینی نہیں دیں گے: شوگر ملز ڈٹ گئیں 
سورس: File

لاہور : شوگر ملز ایسوسی ایشن چینی مہنگی بیچنے پر ڈٹ گئی ۔ پنجاب حکومت کی بات ماننے سے انکار کردیا۔ کہا  70 روپے فی کلو چینی فروخت نہیں کریں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق شوگر ملز نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔  شوگر ملز ایسوسی ایشن  کے ترجمان  کے مطابق 70  روپے فی کلو پر چینی فروخت کرائی گئی تو شوگر ملز سیکٹر تباہ ہو جائے گا۔ 

شوگر ملوں کی جانب سے 70 روپےفی  کلو  سے  زائد پر   چینی کی فروخت جاری ہے ۔پنجاب حکومت  کی جانب سے  مہنگی چینی فروخت کرنےوالی  شوگر ملوں   کیخلاف  کریک ڈاؤن کا امکان ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں