ثاقب نثار ، آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد کی گرفتاری کا مطالبہ 

ثاقب نثار ، آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد کی گرفتاری کا مطالبہ 
سورس: file

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار  کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔  سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹسز آصف سعید کھوسہ اور چیف جسٹس گلزار احمد کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کہتے ہیں اسوقت منتخب وزیراعظم کو سازش کے تحت نا اہل قرار دیا گیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ دوہزار سترہ میں  ترقی کرتے پاکستان کو ذاتی مفاد کی خاطر داؤ پر لگا دیا گیا اور سازشی کو مسیحا بنا کر پیش کیا گیا۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا  گزشتہ دور کے مالیاتی سکینڈلز کی فوری تحقیقات کی جائے اور سیاسی جماعت کے ٹکٹوں کی فروخت، اور مالیاتی سکینڈلز میں شامل تمام کرداروں کو فوری گرفتار کیا جائے، ان اقدامات سے پارلیمنٹ اپنی بالادستی ثابت کرے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں سی پیک منصوبوں کو روک پر پاکستان کو آئسولیشن میں پھینکا گیا۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمات بنائے جائیں اور فوری گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔

مصنف کے بارے میں