بی آرٹی میں بھی چیف جسٹس نے سٹے دیا، عمران سے اظہار یکجہتی تو کیا لیکن جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو سے اظہار یکجہتی کیوں نہیں کیا؟ بلاول 

بی آرٹی میں بھی چیف جسٹس نے سٹے دیا، عمران سے اظہار یکجہتی تو کیا لیکن جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو سے اظہار یکجہتی کیوں نہیں کیا؟ بلاول 
سورس: file

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس آخری موقع ہے فیصلہ کرلے سیاسی جماعت بننا ہے یا دہشت گرد جماعت ۔ پی ٹی آئی سیاسی نہیں دہشتگرد جماعت  ہے ۔ بی آر ٹی کیس میں بھی جسٹس عمر عطا بندیال نے سٹے دیا تھا۔ 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جی ایچ کیو،جناح ہاؤس  پر پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے حملہ کیا ۔ پہلی باردیکھا کور کمانڈر کے گھرحملہ کیاگیا۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ پشاورمیں ریڈیوپاکستان  اورپبلک ٹرانسپورٹ کوجلایاگیا۔  جب بینظیربھٹوکوشہیدکیاگیاتوجیالوں نے خودکوآگ لگائی۔ چیف جسٹس صاحب! آپ کی ریٹائرمنٹ میں تین ماہ رہ گئے ہیں باقی کیس بھی سن لیں۔ ملزم عمران خان قانون کا پسندیدہ بچہ بن گیا ہے۔ عمران خان نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھایا ریاست کو متحد ہو کر جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمران خان سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں لیکن جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو سے اظہار یکجہتی کیوں نہیں کیا؟ 

مصنف کے بارے میں