کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ ، 6 افراد گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ ، 6 افراد گرفتار

کراچی: لائنز ایریا میں رینجرز نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مارا ۔ 3 افراد گرفتار کر لیے گئے ۔ ناظم آباد سے لیاری گینگ وار کا ملزم بھی پکڑا گیا۔ ایئرپورٹ سے 2 مطلوب ملزم اور  گلستان جوہر سے پیپلز پارٹی کے رہنما مشتاق بھٹو کو حراست میں لے لیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق حساس ادارے نے ایئرپورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان عدنان اور ضیا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پی آئی بی کالونی میں فوجی اہلکار کو بھی قتل کیا تھا۔ دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئےنا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔