ملک کےمختلف علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

ملک کےمختلف علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

لاہور: آج  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ  پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشین گوئی کی ہے جبکہ  پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گذشتہ روز بھی  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میںرہا جہاں درجہ حرارت منفی چھ ڈگری تک گرگیا۔ قلات میں منفی چار، ہنزہ منفی تین، استور، کالام، گلگت اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ گیا۔