کراچی: کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر مشکوک بیگ کی اطلاع پر مزار کو خالی کرالیا گیا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چیکنگ کے بعد اطلاع کو جھوٹی قرار دے دیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے صبح ساڑھے6بجے مزار کے قریب ایک مشکوک بیگ کی اطلاع دی تھی جس کے بعد پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طلب کیا ۔

اس دوران مزار کو خالی کرالیا گیا بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزار کو کلیئر قرار دے دیا۔