پاک بھارت مسائل مذاکرات سے حل کئے جا سکتے ہیں: اقوام متحدہ

پاک بھارت مسائل مذاکرات سے حل کئے جا سکتے ہیں: اقوام متحدہ

نیو یارک:اقوام متحدہ کی جناب سے کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کو تائید  کی کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل کے حل کے لئے  مذاکرات کرنے چاہیے،  جبکہ اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کر دی۔

 ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق  دونوں ممالک کو مسائل کے حل اور  خطے میں مسلسل بڑھتی ہوئی  کشیدگی کو کم کرنے کے لئے مذاکرات کرنے چاہیئے۔ دونوں ممالک کےمابینبات چیت کے ذریعے لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد حالات نے انتہائی صورت اختیار کی تھی۔بعد ازاں  اقوام متحدہ نے  بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے اڑی حملے میں ملوث ہونے کے  الزام کی سختی سے تردید کی۔