پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ آج کرینگے: عمران خان

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ آج کرینگے: عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ترکی کے سفیر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔  آج پارٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے ثبوت پربات کیس کی سماعت کے بعد بات کروں گا۔

بعد ازاں سماعت مکمل ہونے پر وہ میڈیا سے بات کیے بغیر بنی گالا چلے گئے۔