جعلی خبروں کے خلاف فیس بک کا کریک ڈاؤن

جعلی خبروں کے خلاف فیس بک کا کریک ڈاؤن

نیو یارک :مارک زکربرگ  ان الزامات کو رد کردیا کہ فیس بک نے ایسی خبروں کو زیادہ اجاگر کیا جس نے ہیلری کلنٹن کی مہم کو متاثر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں مدد دی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات بیشتر افراد کے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوئے۔ مارک زکربرگ نے اعتراف کیا کہ فیس بک کو جعلی خبروں کی شناخت کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے ' ہم پیشرفت کررہے ہیں اور اسے مزید بہتر کرنے کے لیے کام جاری رکھا جائے گا'۔ان کا دعویٰ تھا کہ فیس بک پر 99 فیصد مواد مستند ہوتا ہے اور ایک فیصد فرضی پوسٹس میں بھی سیاسی یا تعصبانہ مواد نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک نے جعلی پوسٹس کے لیے فلیگ اسٹوریز کا فیچر ان ایبل کررکھا ہے اور وہ اس حوالے سے مزید ذرائع کو تلاش کررہے ہیں تاکہ سوشل میڈیا پر فرضی خبروں کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک کو اس بات کا بہت زیادہ خیال رکھنا ہوگا کہ وہ اپنی حدود سے باہر نہ نکلے خاص طور پر جب بات اظہار رائے کی آزادی کی ہو۔

فیس بک کے بانی کے مطابق ' میں پراعتماد ہوں کہ ہم ایسے ذرائع ڈھونڈنے میں کامیاب رہیں گے جن سے ہماری برادری کے سامنے بامقصد مواد ہی پیش کرنے میں مدد ملے'۔