احتیاط کئی بیماریوں سے بچا سکتی ہے، ماہرین

 احتیاط کئی بیماریوں سے بچا سکتی ہے، ماہرین

لاہور: سرد موسم  اپنے ساتھ کئی بیماریاں لے کر آتا ہے جس سے بروقت بچنے کے لئے بہت ساری احتیاتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھنا پڑتا ہے ۔  سرد موسم میں  الرجی اور دمہ سمیت مختلف بیماریاں عام ہوجاتیں ہیں ،ماہرین کے مطابق ذرا سی احتیاط کئی بیماریوں سے بچا سکتی ہے۔

موسم کے تبدیل ہونے سے  گرم ہواؤں کی جگہ ٹھنڈی اور خنکی والی ہواؤں نے ڈیرے  ڈال دئیے ، سرد موسم کیا آیا اپنے ہمراہ بیماریاں بھی لےلایا ۔ڈاکٹروں اور  ماہرین کے مطابق سرد موسم اپنے ساتھ وائرل انفیکشن سمیت کھانسی ،نزلہ ،زکام اور الرجی میں اضافہ کردیتا ہے اور اگر احتیاط نہ برتی جائے تو یہ انفیکشن ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو جاتی ہے۔ 

ڈاکٹروں کے مطابق سرد موسم میں بچوں کو بلاو جہ گھر سے باہر نہ نکلنے دیں ،گرم کپڑوں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال آپ کو اور آپ کے بچوں کو کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں کھانے میں احتیاط اور ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔