6سا ل بعد پولینڈ کے سابق صدر کی قبر کشائی

6سا ل بعد پولینڈ کے سابق صدر کی قبر کشائی

وارسا:پولینڈ کے سابق صدر لیخ کاچنسکی کی قبر کشائی کی گئی ہے تاکہ انکی میت کا پوسٹ مارٹم کیا جاسکے۔ پولینڈ کے صدر کی میت کے پوسٹ مارٹم کا مقصد اس بات کی تصدیق کرنا ہے کہ جو شخص قبر میں دفن وہ پولینڈ کے سابق صدر ہی تھے؟

پولینڈ کے سابق صدر لیخ کاچنسکی اور ان کی اہلیہ کی میتوں کو ان کی قبروں سے نکال لیا گیا ہے۔استغاثہ کے مطابق قبر کشائی کا مقصد اس بات کی تصدیق کرنا ہے کہ واقعی وہاں کاچنسکی ہی کو دفن کیا گیا تھا۔ کاچنسکی2010ءمیں اس وقت طیارے کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، جب وہ ایک بڑے وفد کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے روس جا رہے تھے۔

ان کا طیارہ گہری دھند کے باعث روسی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں کل 96 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس کے علاوہ ہوائی جہاز میں کسی دھماکا خیز مواد یا اتش گیر مادے کی موجودگی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔