عمران خان کی جلن کیلئے کون سی دوا ہوگی غور کر رہے ہیں: وفاقی وزرا

عمران خان کی جلن کیلئے کون سی دوا ہوگی غور کر رہے ہیں: وفاقی وزرا

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے سعید رفیق نے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ اللہ  تعالیٰ مخالفین کو ہدایت دے۔ پاناما لیکس کی سماعت کے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے سعید رفیق نے کہا عمران خان کی جلن کے لیے کون سی دوا ہوگی اس پر غور کر رہے ہیں۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔  وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ہی نام کی ضد ہے۔ کوئی مقدمہ جب عدالت میں زیر سماعت ہوتو اس پر تبصرے سے گریز کرنا چاہیے۔

وزیر دفاع و پانی بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ  کل بھی ہماری فتح ہوئی تھی اور دوبارہ بھی ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا۔ دونوں فریقین ملک کی سب سےبڑی عدالت میں ہیں۔ اپنےمقدمے کادفاع کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کیے گئے دعوے کھوکھلے نکلے۔ عدالت سے انصاف ملا ہے۔ ہمیں عدالت عظمیٰ پر پورا اعتماد ہے۔