بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی پھرپور صلاحیت ہے: وزیر اعظم

 بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی پھرپور صلاحیت ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستانی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کو تر نوالہ نہ سمجھا جائے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں سرتاج عزیز نے ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے خطاب کرتے کہا کہ ہمارے صبر وتحمل کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارتی جارحیت پر پاکستان ہر ممکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق حالیہ بھارتی خلاف ورزیوں سے 26 پاکستانی جاں بحق  اور 170 زخمی ہوئے ہیں۔