صدر ممنون حسین کی دعوت پر ترک صدر آج اسلام آباد پہنچیں گے

صدر ممنون حسین کی دعوت پر ترک صدر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد:صدر ممنون حسین کی دعوت پر ترک صدر آج ( بدھ کے روز) اسلام آباد پہنچیں گے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان صدر ممنون حسین کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آج بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزراء  اعلیٰ حکام اور تاجروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد صدر اردوان کے ہمراہ ہو گا۔ صدر اردوان اپنے دورے میں صدر ممنون حسین اوروزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں رہنما وسیع تناظر میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترک صدر پروگرام کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ صدر اردوان لاہور بھی جائیں گے جہاں وزیراعظم شاہی قلعہ میں ان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔