گرین پاکستان پروگرام8 ماہ بعد بھی تعطل کا شکار

 گرین پاکستان پروگرام8 ماہ بعد بھی تعطل کا شکار

اسلام آباد:حکومت پاکستان کی جانب سےمنظور شدہ وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام 8 ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی تاحال شروع نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق   وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ملک بھر میں 10کروڑ نئے پودے لگانے کیے لئے گرین پاکستان پروگرام کی منظاری دی گئی تھی جبکہ  اس منصوبے کیلیے رواں مالی سال2016-17 کے وفاقی بجٹ میں مختص شدہ ایک ارب روپے میں سے اب تک کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔ پروگرام کی دستاویز کے مطابق حکومت نے وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام کیے لئے ابتدائی طور پرکل5 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا اور  اس منصوبےکیے لئے  50 فیصد فنڈنگ صوبوں کی جانب سے کی جائے گی۔ دستاویز میں یہ بھی تحریر کیا گیا تھا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکیے لئے  رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گرین پاکستان پروگرام سمیت 3 منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر1 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔جس میں سے اب تک محض ایک کروڑ 8 لاکھ روپے ہی جاری کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ ہفتے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں وزیراعظم گرین پاکستان منصوبے کیلیے مجموعی طور پر3 ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی جس میں سے 2 ارب روپے وفاقی حکومت کوجاری کرنے ہیں جبکہ باقی1ارب 70 کروڑ روپے تمام صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔