پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرپٹ وزیراعظم کے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ میں جانا مناسب نہیں  قوم جانتی ہے کہ شریف خاندان نے 7ماہ میں کتنی قلابازیاں کھائیں۔ نواز فیملی اب فلیٹس کے بارے اب نئی کہانیاں سامنے لے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں اب انہیں وزیراعظم نہیں ہونا چاہیئے۔انہیں 7ماہ قبل ہی استفیٰ دے دینا چاہیئے تھا۔