یورپی یونین نے 17 شامی وزیر بلیک لسٹ کر دیئے

یورپی یونین نے 17 شامی وزیر بلیک لسٹ کر دیئے

برسلز: یورپی یونین کی جانب سے شام میں نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرنے کے جرم میں 17 وزیروں اور شامی مرکزی بینک کے گورنر کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں۔

برسلز میں ہونے والے 28 یورپی ملکوں کے مشترکہ اجلاس کے دوران شامی حکومت میں شامل شخصیات کے خلاف پابندیوں کی ایک نئی فہرست کی منظوری دی گئی۔ یورپی یونین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین نے شامی حکومت کے سترہ وزرا اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے سفر پرپابندی عاید کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی پوری یونین نے ایک اجلاس کے دوران 200 شامی شخصیات کی فہرست میں مزید 10 ناموں کا اضافہ کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں