والد یش چوپڑا اور میں شاہ رخ کو سخت ناپسند کرتے تھے، آدتیہ چوپڑا

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلمساز آدتیہ چوپڑا نے شاہ رخ خان سے متعلق کیرئیر کے اوائل میں سخت ناپسندیدگی کا اعتراف کرلیا۔  بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا شمار فلم نگری کے  صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ کنگ خان کی کامیابی میں فلمساز یش چوپڑا نے اہم کردار ادا کیا ہے  اوران کی ہدایتکاری میں بننے والی فلموں نے  شاہ رخ خان کو پہچان دی ہے  جس میں ’’ڈر‘‘،’’دل تو پاگل ہے‘‘،’’ویر زارا‘‘اور ’’جب تک ہے جاں‘‘شامل ہیں لیکن اب آنجہانی یش چوپڑا کے بیٹے آدتیہ چوپڑا  نے کنگ خان سے متعلق اہم انکشاف کرکے سب کو چونکا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آدتیہ چوپڑا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کو میں اور یش چوپرا سخت ناپسند کرتے تھے اور فلم ’’ڈر‘‘ میں انہیں مجبوری کے تحت کاسٹ کیا گیا تھا کیوں کہ کئی اداکاروں  نے منفی کردار کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی لگن اورمحنت سے اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ نوجوان اداکار جلد ہی سپر اسٹار بن جائے گا۔واضح رہے کہ آدتیہ چوپڑا کا شمار فلم نگری کے نامور فلمسازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک کئی سپرہٹ فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔

 

مصنف کے بارے میں